ہومتازہ ترینمہنگے فیول کے باعث رات کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

مہنگے فیول کے باعث رات کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، حالانکہ بجلی کی مجموعی طلب کم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے فیول اور درآمدی آر ایل این جی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے رات کے وقت بجلی کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ فیول کاسٹ بڑھنے سے مہنگے پلانٹس چلانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں پیک آورز کے دوران بجلی کی طلب تقریباً 23 ہزار میگاواٹ تک پہنچتی ہے، مگر مہنگے فیول کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم رکھنے کی پالیسی کے تحت رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق ریجن میں موجودہ بجلی کی طلب 1850 میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے 1492 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث 358 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ آئیسکو ریجن میں بھی ہر رات 2 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں