ہومتازہ ترینپی ایچ ایف کا انڈر 15 اسکول ہاکی چیمپئن شپ اور ٹیلنٹ...

پی ایچ ایف کا انڈر 15 اسکول ہاکی چیمپئن شپ اور ٹیلنٹ ہنٹ کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک گیر سطح پر ‘قومی انڈر 15 اسکول ہاکی چیمپئن شپ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پروگرام کا مقصد اسکول کی سطح پر ہاکی کو فروغ دینا اور باصلاحیت لڑکوں اور لڑکیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

جنوری 2027ء میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انڈر 15 چیمپئن شپس منعقد کی جائیں گی۔ یہ مقابلے متعلقہ کھیلوں اور تعلیمی محکموں، تعلیمی بورڈز اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ہوں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والے قومی مقابلے کے لیے ہر صوبے سے چار اور گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر سے دو ٹاپ ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

فروری 2027ء میں منتخب علاقائی ٹیمیں اسلام آباد میں جمع ہوں گی جہاں پی ایچ ایف کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں اور کارکردگی کا جائزہ لے کر قومی ڈیٹا بیس تیار کریں گے۔

قومی چیمپئن شپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافیز، میڈلز اور ترقیاتی امداد دی جائے گی۔ بہترین کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعامات کا بھی اعلان ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر قومی ٹیلنٹ پول قائم کیا جائے گا جس کی بنیاد پر انڈر 15 بوائز اور گرلز ٹیموں کا انتخاب ہوگا، جبکہ دیگر کھلاڑی ریزرو میں رکھے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں