ہومتازہ ترینچینی ماہرین آثار قدیمہ جنوبی امریکہ میں آثار قدیمہ کا اپنا پہلا...

چینی ماہرین آثار قدیمہ جنوبی امریکہ میں آثار قدیمہ کا اپنا پہلا مشترکہ منصوبہ شروع کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین اور پیرو کے اداروں نے پیرو کی قدیم کارال تہذیب پر تحقیق کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد چینی ماہرین آثار قدیمہ جنوبی امریکہ میں آثار قدیمہ کا اپنا پہلا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی، پیرو کی وزارت ثقافت کے کارال آرکیالوجیکل زون اور نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے پروفیشنل سکول آف آرکیالوجی نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

کارال تہذیب پیرو کے شمالی ساحلی علاقے میں ابھری اور اس کا زمانہ تقریباً 3000 قبل مسیح سے 1800 قبل مسیح تک کا ہے۔ اسے امریکہ میں اب تک دریافت ہونے والی قدیم ترین تہذیب تصور کیا جاتا ہے۔

چین اور پیرو کی ٹیمیں کارال کے آثار قدیمہ کے مقامات پر جامع تحقیق کریں گی جس میں میدانی سروے اور کھدائی، سائنسی و تکنیکی آثار قدیمہ کی تحقیق، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور ماہرین آثار قدیمہ کی مشترکہ تربیت شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں