ہومتازہ ترین16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کا معاملہ...

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ عدالت میں قانون سازی کی ہدایت کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے وکلاء محمد جلال حیدر اور یحییٰ فرید خواجہ کے توسط سے یہ درخواست دائر کی، جس میں بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لئے عمر کی تصدیق کا موثر نظام بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلنگ، آن لائن ہراسگی اور نقصان دہ مواد سے محفوظ بنانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ درخواست میں یورپی ممالک میں عمر کی تصدیق کے اقدامات کو بطور تقابلی مثال پیش کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے جبکہ فرانس میں والدین کی رضامندی کی ضرورت کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے Online Safety Act 2023 کے تحت بچوں کے آن لائن تحفظ کے اقدامات اور نیوزی لینڈ و اسپین کی مجوزہ قانون سازی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

درخواست میں وزارت آئی ٹی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ، وزارت قانون، PTA اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لئے خصوصی سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری میکنزم قائم کرنے کی استدعا کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں