ہومتازہ ترینپاکستان کا انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار آغاز

پاکستان کا انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار آغاز

دوحہ (لارڈ میڈیا) پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے پول ای کے میچ میں 25-20، 25-10 اور 25-23 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے اٹیک میں 36 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ چائنیز تائپے 29 پوائنٹس بنا سکا۔ بلاک میں پاکستان کو 8-7 کی برتری حاصل رہی جبکہ سروس پوائنٹس میں پاکستان نے 6-0 سے سبقت حاصل کی۔

پاکستان نے حریف ٹیم کی 18 غلطیوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔ انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ دوحہ میں جاری ہے، جہاں پاکستان اپنا اگلا میچ کل ایران کے خلاف کھیلے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں