لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان انتخابات کرانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور انتخابات تین مراحل میں کرائے جائیں گے۔
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تاریخ پر بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہیں اور وسائل کی فراہمی اور سکیورٹی انتظامات کے لیے وقت درکار ہے۔ صوبائی حکومت مرحلہ وار انتخابات کرانا چاہتی ہے۔


