ہومتازہ ترینپاکستانی کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی...

پاکستانی کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر انتقال کرگئیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستانی نوجوان کوہ پیما اور ٹریول وی لاگر اسما مشتاق اسپانٹک کی چوٹی سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں۔ اسما، جنہیں قدرتی مناظر اور پہاڑوں سے گہری محبت تھی، قراقرم پہاڑی سلسلے میں موجود 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرنے کی مہم کا حصہ تھیں۔

رپورٹس کے مطابق، اسما نے اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ اسپانٹک کی چوٹی کامیابی سے سر کی تھی اور اس وقت ان کی صحت بہتر تھی۔ تاہم، واپسی کے دوران انہیں مبینہ طور پر بلند مقام کی بیماری (ہائی آلٹی ٹیوڈ سکنس) کا سامنا کرنا پڑا۔ گائیڈ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن اسما جانبر نہ ہوسکیں۔

اسما کی میت کی واپسی کے لیے قراقرم کالنگ ٹریکس متعلقہ حکام سے رابطہ کر رہا ہے اور ان کے ساتھ تعاون میں مصروف ہے۔

اسما مشتاق کے انتقال کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صارفین نے ان کی پہاڑوں، ساحلوں اور قدرتی مناظر سے محبت کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں