واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر معاشی دباؤ اب امریکہ کا مؤثر ترین ہتھیار ہے اور امریکہ نے ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مزید برآں، آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھا ہے اور تہران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اپنی معیشت کا گلا گھٹتا دیکھنا چاہتے ہیں یا مغرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا امریکہ کا مقصد ہے۔


