ہومتازہ تریناین آئی سی ایچ میں بچوں کے لیے اے آر ٹی سینٹر...

این آئی سی ایچ میں بچوں کے لیے اے آر ٹی سینٹر قائم

کراچی (لارڈ میڈیا) قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) میں بچوں کے لیے اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق، اے آر ٹی سینٹر اسپتال کے روم نمبر 13 میں قائم کیا گیا ہے اور یہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واجد کی نگرانی میں فعال ہے۔ سندھ حکومت نے 17 جولائی کو سینٹر کے قیام کی ہدایت دی تھی اور اسپتال انتظامیہ نے 20 اگست کو باضابطہ سرکلر جاری کیا۔

این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر سناگر نے بتایا ہے کہ اسپتال میں روزانہ 1500 بچے لائے جاتے ہیں، جن میں بعض بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص بھی ہوتی رہی ہے۔ اس سے پہلے بچوں کو سول اسپتال ریفر کیا جاتا تھا مگر اب یہ سہولت این آئی سی ایچ میں ہی دستیاب ہوگی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے بھی سینٹر کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مطالبے کے تحت انفیکشن کنٹرول کے مؤثر اقدامات اور فلیبوٹومسٹس کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں