ہومتازہ ترینکیٹو ڈائٹ سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات کا امکان

کیٹو ڈائٹ سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات کا امکان

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے نجات کے لیے اب کیٹو ڈائٹ کو مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا ہائی بلڈ شوگر جیسے عارضے سے مکمل نجات میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں شامل 42 افراد کو مختلف غذائی منصوبے دیے گئے، جن میں کیٹو ڈائٹ، میڈیٹرینین ڈائٹ اور کم چکنائی والی نباتاتی غذائیں شامل تھیں۔ کیٹو ڈائٹ استعمال کرنے والے تمام افراد ہائی بلڈ شوگر سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر گروپس کے نتائج محدود رہے۔

تحقیق کے مطابق کیٹو ڈائٹ سے جسمانی وزن میں نمایاں کمی جبکہ جگر کی چربی میں 67 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ مزید یہ کہ کیٹو ڈائٹ سے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا، حالانکہ اس میں چربی کا زیادہ استعمال کیا گیا۔

محققین نے کہا کہ کیٹو ڈائٹ میں موجود غذائی اجزا صحت پر اضافی فوائد فراہم کرتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج جرنل سیل میٹابولزم میں شائع ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں