ہومتازہ تریناولاد کا سماجی دباؤ خواتین میں سوڈوسائسیس کا سبب بن سکتا ہے

اولاد کا سماجی دباؤ خواتین میں سوڈوسائسیس کا سبب بن سکتا ہے

کراچی (لارڈ میڈیا): اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں سوڈوسائسیس کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرینِ امراضِ نسواں کے مطابق بعض خواتین میں حمل نہ ہونے کے باوجود خود کو حاملہ سمجھنے کی ایک طبی کیفیت پائی جاتی ہے جسے سوڈوسائسیس یا False Pregnancy کہا جاتا ہے۔

سینئر گائناکالوجسٹ پروفیسر نصرت شاہ کا کہنا ہے کہ ایسی کیفیت میں خاتون کو حمل کا پختہ یقین ہوسکتا ہے اور بعض اوقات جسمانی طور پر بھی حمل جیسی علامات محسوس ہو سکتی ہیں۔ اس کیفیت کے پیچھے نفسیاتی، جذباتی اور بعض صورتوں میں ہارمونل عوامل بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پروفیسر نصرت شاہ نے کہا کہ اولاد کی شدید خواہش، طویل عرصے تک حمل نہ ٹھہرنا، خاندان یا سسرال کا دباؤ اور معاشرتی سوالات خاتون کے لیے شدید ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ بعض خواتین شوہر کی دوسری شادی کے خدشے سمیت مختلف سماجی مسائل کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں خاتون کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اس کی ذہنی کیفیت کو سمجھنے اور ضرورت پڑنے پر نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین نے عوام پر زور دیا ہے کہ خواتین کو اولاد کے معاملے میں غیر ضروری سماجی دباؤ سے بچایا جائے اور بانجھ پن یا حمل میں تاخیر کو صرف خاتون کی ذمہ داری سمجھنے کے بجائے اسے طبی مسئلے کے طور پر دیکھا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں