مکہ (لارڈ میڈیا) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور مکہ میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ویڈیو میں راکھی کو جائے نماز خریدتے اور مکہ میں موجودگی کا ذکر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نیپال میں سیلاب کی تباہی پر دعا بھی کی۔ راکھی نے 100 سے زائد جائے نماز لوگوں میں بانٹنے کا بتایا۔
مداحوں نے ان کے نیک عمل کی تعریف کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ یہ راکھی کا پہلا عمرہ نہیں ہے، وہ پہلے بھی عمرہ کر چکی ہیں۔


