ہومتازہ ترینپاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ دورے پر روانہ

پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ دورے پر روانہ

لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے دورے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم دبئی کے ذریعے انگلینڈ پہنچے گی جہاں ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا جبکہ یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے میچ ارونڈل میں، دوسرا گلڈ فورڈ میں اور آخری دو میچز ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں