ہومتازہ ترینامریکا وعدے پورے کرے، ایران معاہدے پر عمل کرے گا،نائب وزیر خارجہ

امریکا وعدے پورے کرے، ایران معاہدے پر عمل کرے گا،نائب وزیر خارجہ

تہران (لارڈ میڈیا) : ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو معاہدے پر واپس آنے کے لیے ضروری اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے اپنے وعدے پورے کیے جانے کی صورت میں ہی ایران بھی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کی جانب پیشرفت کرے گا۔ قطر اور پاکستان مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کرانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ایران کو بھی آبنائے ہرمز کھولنے کی کوئی جلدی نہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ بات چیت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کو ہاری ہوئی جنگ میں الجھائے رکھنے کی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں