ہومتازہ ترینکرم میں امن معاہدے کی تجدید کے لیے جرگہ کامیاب ہوگیا

کرم میں امن معاہدے کی تجدید کے لیے جرگہ کامیاب ہوگیا

پارا چنار (لارڈ میڈیا): ضلع کرم میں امن معاہدے کی تجدید کے لیے جرگہ کامیاب ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں معاہدے کی چار ماہ کی تجدید کی گئی ہے، جس کے بعد ایک سال کی توسیع متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر نے بتایا کہ علیزئی میں وتیزئی اور علیزئی قبائل کے مابین جرگہ ہوا، جس میں دونوں قبائل نے مستقل امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا اور امن معاہدے کی تجدید کی۔

ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے کہا کہ معاہدے کی تجدید چار ماہ کے لیے ہوئی ہے اور اس دوران تمام قبائل امن معاہدے پر کاربند رہیں گے۔ چار ماہ بعد معاہدے میں خودکار طریقے سے مزید ایک سال کی توسیع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے میں توسیع پائیدار امن کے لئے اہم پیش رفت ہے، اور قبائل ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے پرامن رہیں گے۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل دونوں قبائل کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں