ہومتازہ ترینسپاہی مقبول حسین کی 8ویں برسی آج عقیدت اور احترام کے...

سپاہی مقبول حسین کی 8ویں برسی آج عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) 40 برس بھارتی قید میں گزارنے والے سپاہی مقبول حسین کی 8 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سپاہی مقبول حسین کی زندگی وطن سے وفاداری اور بے مثال بہادری کی داستان ہے۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تھا اور وہ 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے۔

1965 کی جنگ میں سپاہی مقبول حسین نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا تھا۔ جنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوئے جہاں انہیں بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

چار دہائیوں پر محیط بھارتی قید کے بعد سپاہی مقبول حسین 17 ستمبر 2005 کو وطن واپس پہنچے۔ وہ 28 اگست 2018 کو انتقال کر گئے۔ ان کی زندگی کی داستان عزم و استقامت کی مثال ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں