ہومتازہ تریننائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے خلاف مقدمے کی کارروائی...

نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے خلاف مقدمے کی کارروائی 2028 میں شروع ہوگی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی کارروائی 2028 میں شروع ہوگی۔ امریکی فوجی عدالت نے حکم دیا ہے کہ نائن الیون حملوں میں ملوث 4 ملزمان کا ٹرائل 5 جون 2028 سے ہوگا جن میں خالد شیخ محمد بھی شامل ہیں۔

خالد شیخ محمد کو 2003 میں گرفتار کیا گیا اور وہ گزشتہ 20 سال سے کیوبا میں امریکی بحریہ کے اڈے گوانتانامو بے قید خانے میں ہیں۔

امریکی فوجی عدالت کے جج نے یہ فیصلہ نائن الیون حملوں کے تقریباً 25 سال مکمل ہونے سے کچھ دن قبل سنایا ہے۔

سال 2001 میں امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کرکے نیویارک اور واشنگٹن میں اہم مقامات سے ٹکرائے گئے تھے، جس کے نتیجے میں تقریباً 3000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں