ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا حکومت کا مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے...

خیبر پختونخوا حکومت کا مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا حکومت نے کم کارکردگی والے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان ہسپتالوں میں 21 کیٹگری ڈی، 5 رورل ہیلتھ سینٹرز اور 6 کیٹگری بی ہسپتال شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کو دیے جانے والے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی لازمی ہوگی۔ نجی اداروں کی مالی حیثیت اور استعداد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

32 سرکاری ہسپتالوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ جاری ہے، جس سے ہسپتالوں کی موجودہ کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نجی شراکت داروں کو آؤٹ سورس کیے گئے ہسپتالوں کے لیے سرکاری بجٹ سہ ماہی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانا اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

آؤٹ سورسنگ کے بعد خیبر پختونخوا میں نجی انتظام کے تحت چلنے والے سرکاری ہسپتالوں کی تعداد 50 ہوجائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں