ہومتازہ ترینقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹر مہیش کمار کی قیادت میں پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور آتشزدگی کی وجوہات پر سوال اٹھائے۔

ڈاکٹر مہیش کمار نے بتایا کہ وزیر صحت کے بیان کے مطابق پرانے اے سی سے سپارک ہوا جبکہ دیگر بیانات میں آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے کا ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے تجربہ کار ڈاکٹرز کی کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔

ممبر کمیٹی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ مختلف بیانات سننے کے بعد وزیر صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

کمیٹی سربراہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی آتشزدگی کی وجوہات کا واضح ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ نرسری کے لیے نئے بلاک کے بجائے پرانی عمارت کے استعمال کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ڈاکٹر مہیش کمار نے مزید کہا کہ قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا اور تمام متعلقہ حکام سے سوالات کے جوابات لیے جائیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان سمیت تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں شرکت کریں کیونکہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں