ہومتازہ ترینریٹائرڈ امریکی استاد کی چینی صحرائی ہیرو سے دوبارہ ملاقات

ریٹائرڈ امریکی استاد کی چینی صحرائی ہیرو سے دوبارہ ملاقات

اوردوس ایجِن ہورو ایئرپورٹ، اندرونی منگولیا، چین
23 اگست 2026
چین کی قومی سطح کی مثالی کارکن یِن یُو ژین اپنے پرانے دوست رونالڈ ساکولسکی کا انتظار کر رہی تھیں جنہوں نے صحرا میں شجرکاری کی کوششوں میں انہیں مدد فراہم کی تھی۔

دونوں دوست سال 2000 میں ماؤوسو کے ریتلے علاقے میں پہلی بار ملے تھے جس کے بعد اب یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔

سال 1999 میں ساکولسکی نے 5 ہزار امریکی ڈالر جمع کئے تھے۔ اس کاوش کا مقصد ماؤوسو ریگستان کے بیرونی حصے میں جنگلات بحال کرنے کی کوششوں میں یِن یُو ژین کو مدد فراہم کرنا تھا۔

رواں برس مئی میں یِن نے ایک آن لائن ویڈیو پوسٹ کے ذریعے اپنے پرانے دوست سے دوبارہ رابطے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): یِن یُو ژین، چین کی قومی سطح کی مثالی کارکن
’’ہیلو، مسٹر ساکولسکی۔ اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو میں آپ کو دوبارہ چین آنے کی دعوت دینا چاہتی ہوں! آپ آئیں اور اس سرسبز جنگل کو خود دیکھیں جس کی شجرکاری کے لئے آپ نے کبھی مدد کی تھی۔‘‘

آج اس مالی تعاون سے لگائے گئے 50 ہزار سے زائد پودے ایک سرسبز و شاداب اور گھنے جنگل میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

اوردوس، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں