ہومتازہ ترینہیما مالنی نے دھرمیندر کی پہلی فیملی سے اختلافات کی تردید کردی

ہیما مالنی نے دھرمیندر کی پہلی فیملی سے اختلافات کی تردید کردی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور ان کے بچوں کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے ایسی تمام باتوں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ہیما مالنی نے دھرمیندر کی وفات کے بعد اپنی زندگی اور خاندان کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں، پوتے پوتیوں اور عوامی ذمہ داریوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں جبکہ دھرمیندر کی یادیں ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔

ہیما مالنی نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں دھرمیندر کی پہلی فیملی اور ان کے درمیان تعلقات کے کشیدہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ خاندان متحد ہے اور لوگوں کو ہر اس چیز پر یقین نہیں کرنا چاہیے جو سوشل میڈیا یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنا کر پھیلائی جائے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کی آخری رسومات کے دوران بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں پہلی فیملی کی تقریبات میں نمایاں طور پر موجود نہیں تھیں، جس کے بعد اختلافات کی قیاس آرائیاں بڑھ گئی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں