راولپنڈی (لارڈ میڈیا) وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کے تحت افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے اس تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں مدد دے گی اور حساس مقامات و اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔


