ہومتازہ ترینامریکی عدالت نے ٹرمپ کی امیگرنٹ ویزا پالیسی مسترد کردی

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی امیگرنٹ ویزا پالیسی مسترد کردی

نیویارک (لارڈ میڈیا) امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزا کی کارروائی روکنے کی پالیسی مسترد کردی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جنوری میں نافذ کی گئی ویزا پالیسی غیر قانونی تھی اور وفاقی امیگریشن قانون سے متصادم تھی۔ پالیسی مسترد ہونے والے ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، ایران اور روس شامل ہیں۔

یہ فیصلہ تارکینِ وطن حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ ان ممالک کے شہری امریکا میں عوامی بوجھ بن سکتے ہیں، اسی لیے پالیسی نافذ کی گئی تھی۔

تاہم، امریکی محکمہ خارجہ نے ابھی تک اس عدالتی فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں