میرپورخاص (لارڈ میڈیا): محکمہ تعلیم میں 6 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر فضل تالپر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کو ان جعلی ٹیچرز کی تنخواہیں روکنے کا خط لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی ڈیٹا سینٹر کو بھی ان کا بائیو میٹرک ریکارڈ منسوخ کرنے کا خط ارسال کیا گیا ہے۔
میر فضل تالپر نے کہا کہ ان کے اور دیگر افسران کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کی گئیں۔ ڈائریکٹر تعلیم، ڈی ای او اور 2 تعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ڈی ای او کے مطابق، تعلقہ افسران کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی اساتذہ کی تنخواہیں روکی گئی ہیں اور انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔


