لندن (لارڈ میڈیا) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی مریم محمود کو برطانوی کلب ریکسیم اے ایف سی نے اپنے آنر بورڈ پر شامل کر لیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر دیا گیا۔
مریم محمود ریکسیم ایف سی ویمنز کے انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر جگہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل مرد کھلاڑی عمر نواز کا نام بھی آنر بورڈ پر شامل کیا گیا تھا۔
مریم نے کہا کہ آنر بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے اور یہ سفر ان کے لیے ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے میچز کھیلنا ایک یادگار تجربہ تھا۔
مریم نے اظہار کیا کہ ان کا مقصد نوجوان نسل کو متاثر کرنا ہے اور وہ خوش ہیں کہ وہ لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بن سکتی ہیں۔


