ہومتازہ ترینامریکا کو بینکوں اور کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں، اسماعیل...

امریکا کو بینکوں اور کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کو ملکی حدود سے تجاوز اور بین الاقوامی تجارت میں مداخلت قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کر رہا ہے اور کسی ریاست کو بینکوں یا کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں اور کمپنیوں کو جائز تجارتی لین دین سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسماعیل بقائی کے بقول، امریکی اقدامات محض اقتصادی جنگ کا تسلسل نہیں بلکہ عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں