مقبوضہ بیت المقدس (لارڈ میڈیا): اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس میں ای ون آبادکاری منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے اور کینیڈا نے مشترکہ بیان میں تعمیراتی ٹینڈرز جاری کرنے کے فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ای ون منصوبہ فوری طور پر روکے، ٹینڈر واپس لے اور تمام آبادکاری کی توسیع بند کرے۔ ان ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیل کا یہ اقدام دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ناظم امور کو طلب کرکے احتجاج بھی کیا تھا۔


