اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے نے غیر ملکی اسکیمرز کو گرفتار کیا جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک انڈونیشین اسکیمر نے بتایا کہ وہ تین ماہ قبل بطور شیف پاکستان آیا تھا اور اس کے گینگ میں 2 چینی اور 7 انڈونیشین افراد شامل ہیں۔ یہ گینگ ماہانہ 80 ہزار ڈالر کی اسکیمنگ کرتا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کال سینٹر کی عمارت کو سب جیل قرار دیا ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سب جیل کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ڈی جی این سی سی آئی اے پر ہوگی۔
تحقیقات کا دائرہ پی ٹی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی تک بڑھا دیا گیا ہے، اور غیر ملکیوں کے داخلے، قیام، اور مبینہ سائبر کرائم نیٹ ورک کی جانچ جاری ہے۔


