فرینکفرٹ (لارڈ میڈیا): جرمنی میں شدید گرمی کی لہر کے باعث رواں موسمِ گرما میں تقریباً 14 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جو ملک میں گرمی سے ہونے والی اموات کا نیا ریکارڈ ہے۔
رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، جون کے آخر میں ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 9 ہزار 600 افراد گرمی کے باعث جان کی بازی ہار گئے، جب ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرمی سے ہونے والی اموات میں 75 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث جرمنی میں جنگلات کی آگ، فصلوں کو نقصان اور دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے جیسے مسائل بھی پیدا ہوئے۔
اس سے قبل جرمنی میں گرمی سے اموات کا ریکارڈ 2018 میں تقریباً 8 ہزار 900 ہلاکتوں کا تھا۔


