لاہور (لارڈ میڈیا): شہر کے مختلف مقامات سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں معمولی جھگڑے کے دوران شیشے کی بوتل لگنے سے 33 سالہ آفتاب جاں بحق ہو گیا۔ کوٹ لکھپت گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
وحدت کالونی سے 45 سالہ در محمد کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق لاش تقریباً چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے، متوفی زیارت بلوچستان کا رہائشی اور سکیورٹی گارڈ تھا۔ نصیر آباد ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 35 سالہ ذہنی معذور شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس نے تمام واقعات کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کاروائی کے بعد تمام لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔


