ہومتازہ ترینشاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت سے دو سانپ برآمد

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت سے دو سانپ برآمد

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ‘منت’ سے سانپ نکل آئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے بینڈ اسٹینڈ میں واقع ان کے گھر کے لان میں پیش آیا جہاں دو سانپ دیکھے گئے۔ سانپوں کی موجودگی کی اطلاع پر سانپ پکڑنے والے وکی دوبے کو رات 8 بجے طلب کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سانپ سیڑھی کے نیچے سے پکڑا گیا جبکہ دوسرا سانپ پھسل کر گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ بعد ازاں دوسرے سانپ کو بھی تلاش کر کے قابو کر لیا گیا۔ دونوں میں سے ایک سانپ کی شناخت 8 فٹ لمبے انڈین ریٹ اسنیک کے طور پر ہوئی جو زہریلا نہیں ہوتا۔

ریسکیو ٹیم نے سانپ کو رہائشی علاقے سے دور لے جا کر اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا۔ سانپوں کے غیر زہریلے ہونے کی تصدیق کے بعد منت کے سکیورٹی گارڈز اور عملے نے اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ‘منت’ دنیا بھر میں مشہور سیلیبریٹی رہائش گاہوں میں شمار ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں