لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، پہلا مرحلہ راولپنڈی میں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔
دوسرا مرحلہ لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو ہوگا جبکہ فائنل یکم نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم دورے کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی، سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔


