ہومتازہ ترینمیر رضا قتل کیس، قبر کشائی رپورٹ جاری، نئے انکشافات

میر رضا قتل کیس، قبر کشائی رپورٹ جاری، نئے انکشافات

کراچی (لارڈ میڈیا): میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قبر کشائی کے دوران حاصل کردہ نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹ پولیس کو فراہم کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق میر رضا کے ہاتھوں، سینے اور کمر سے گن شارٹ ریزیڈیو ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قتل کی تحقیقات میں مالی معاملات بھی اہم رخ اختیار کر گئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق قرض کی واپسی کے لئے تین سے چار افراد نے میر رضا سے رابطہ کیا تھا جبکہ بعض افراد نے 25 لاکھ اور بعض نے 50 لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا۔

قرض داروں نے میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد سے بھی رابطہ کیا جن سے تفتیشی ٹیم نے تقریباً تین گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ پولیس قرض کی واپسی کا مطالبہ کرنے والے افراد کے کردار کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ مزید افراد کو شاملِ تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔

جامعہ کراچی کی کیمیکل ایگزامن لیب میں ہونے والی جانچ کے دوران چار نمونوں کا نتیجہ حاصل ہو سکا جبکہ دیگر نمونے ضائع ہوگئے۔

29 جولائی کو جائے وقوعہ پر پولیس اور ایمبولینس کی آمد سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔ مالی نے 11 بج کر 52 منٹ پر لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ پہلے دو پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر پہنچے، بعد ازاں پولیس موبائل اور ایمبولینس موقع پر پہنچیں۔

پولیس گھر سے جائے وقوعہ تک مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز اور وائس ریکارڈڈ کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کر رہی ہے، جن میں فائرنگ کی ممکنہ آواز تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں