لندن (لارڈ میڈیا) پاکستانی ٹیم کی منیجمنٹ نے انگلینڈ کے دورے کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے گھاس والی پچ دیکھتے ہوئے ابتدائی حکمت عملی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ میں 7 اسپیشلسٹ بیٹرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کھلانے پر غور کر رہی ہے۔
گھاس والی پچ اور لیڈز میں بارش کی پیشگوئی کے باعث ساجد خان یا علی عثمان کو شامل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ٹیم منیجمنٹ بابراعظم اور شان مسعود کی دستیابی کے حوالے سے پرامید ہے۔
دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی کا حتمی فیصلہ آج پریکٹس سیشن کے بعد کیا جائے گا۔
پہلے پریکٹس سیشن کے بعد بیٹرز اور بولرز کی الگ الگ میٹنگز منعقد ہوئیں، جہاں بولرز کو انگلینڈ کے بیٹرز اور بیٹرز کو انگلینڈ کے بولرز کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔


