ہوماہم ترینوزیراعظم کا عازمین حج کے لئے بہترین سہولیات کا حکم

وزیراعظم کا عازمین حج کے لئے بہترین سہولیات کا حکم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور سے متعلق امور اور جاری اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پاکستانی عازمین حج کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حج کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں