ہومتازہ ترینمون سون شجرکاری مہم 2026 کا آغاز، قومی ذمہ داری قرار

مون سون شجرکاری مہم 2026 کا آغاز، قومی ذمہ داری قرار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے مون سون شجرکاری مہم 2026 کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درختوں کا تحفظ اور شجرکاری ایک قومی ذمہ داری ہے جو کہ ہماری اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت ملک بھر میں 2 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جنگلات حیاتیاتی تنوع، آبی وسائل اور ماحول کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ان کا فروغ ناگزیر ہے۔

آصف علی زرداری نے شہریوں، نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور مقامی آبادی سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے اور مقامی و موزوں درختوں کی اقسام لگانے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور پائیدار زمین کے انتظام کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون شجرکاری مہم ماحولیاتی ذمہ داری اور اجتماعی اقدام کی دعوت ہے اور سرسبز، صاف اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط پاکستان کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج لگائے گئے درخت آنے والی نسلوں کے صحت مند اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں