ہومتازہ ترینپہلا افقی ٹیک آف کرنے والا ڈرون طیارہ متعارف

پہلا افقی ٹیک آف کرنے والا ڈرون طیارہ متعارف

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی دفاعی کمپنی شیلڈ اے آئی نے دنیا کا پہلا افقی ٹیک آف کرنے والا بے پائلٹ جنگی طیارہ ایکس بیٹ متعارف کرایا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس ڈرون کو روایتی رن وے کی ضرورت نہیں بلکہ سڑک، میدان یا کھلی جگہ سے اڑان بھر سکتا ہے، جو اس کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

ایکس بیٹ کی لمبائی تقریباً 26 فٹ اور چوڑائی 39 فٹ ہے اور اس پر مختلف اقسام کے میزائل اور بم نصب کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد دو ہزار میل تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے کو ریڈار کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور خصوصی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ طاقتور انجن کی بدولت یہ تیز رفتار پرواز کرنے اور مختلف جنگی مشنز انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایکس بیٹ تجرباتی آزمائشوں کے مراحل کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور آئندہ چھ سے سات ماہ میں اسے امریکی فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ رن وے سے آزاد یہ جدید جنگی طیارہ مستقبل کی فضائی جنگی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں