ہومتازہ ترینچین کی سبز ترقی دنیا کے لیے کامیاب عملی نمونہ ہے.سربراہ آسٹریلوی...

چین کی سبز ترقی دنیا کے لیے کامیاب عملی نمونہ ہے.سربراہ آسٹریلوی لاجسٹکس کمپنی کی رائے

آسٹریلیا کی ایک معروف ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کمپنی کی سربراہ کےمطابق چین نے صاف توانائی کی جانب منتقلی میں تیز رفتار پیش رفت کی ہے اور سبز منتقلی کے معاملے میں وہ حقیقی معنوں میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سبز ترقی کے لیے مشرق کی جانب دیکھیں۔

"میں چین کی بہت بڑی مداح ہوں!” ٹیم گلوبل ایکسپریس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹین ہولگیٹ نے مغربی آسٹریلیا کے دارالحکومت پرتھ میں حالیہ انٹرویو کے دوران شِنہوا سے پُرجوش انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کرسٹین ہولگیٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹیم گلوبل ایکسپریس
"میرے خیال میں چین کی کامیابیاں بہت اہم ہیں۔ کیونکہ دنیا بھر کے لوگ ایک ایسی عملی مثال دیکھنا چاہتے ہیں جو کامیاب ثابت ہوئی ہو۔ ہمیں چین کی طرف دیکھنا چاہیے اور یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ اس نے اتنی کامیابی کیسے حاصل کی ہے۔ چینی حکومت نے اس سلسلے میں انتہائی سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔ اس نے ٹیکسوں میں کمی کی ہے، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی فیس ختم کی ہے اور برقی گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ آسٹریلیا کو ابھی اس حوالے سے مزید کام کرنا ہے۔

اب جدید ٹیکنالوجی اور بڑے پیمانے پر پیداوار کی بدولت نئی برقی گاڑیاں مارکیٹ میں آ رہی ہیں۔ آسٹریلیا بھی چین کی بڑے پیمانے پر پیداوار سے فائدہ اٹھا سکتا ہ جس سے ہمارے لیے برقی گاڑیوں کو اپنانے کا عمل مزید تیز ہو سکتا ہے۔

یہ صرف برقی گاڑیوں تک محدود نہیں ہے۔ جب ہم اس عمل سے گزر رہے ہیں تو ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم کام کو زیادہ بہتر اور مؤثر طریقے سے کیسے انجام دے سکتے ہیں”
ہولگیٹ نے چین کی دو بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے حاصل کیے گئے اپنے تجربات بھی بیان کیے ہیں۔ جہاں انہوں نے دیکھا کہ گاڑیوں میں سامان رکھنے کی جگہ اور راستوں کی منصوبہ بندی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے۔

ہولگیٹ نے زور دیتے ہوئے کہا، "بات صرف برقی نظام اپنانے تک محدود نہیں ہے۔ اس عمل کے دوران ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم کاموں کو مزید ذہانت اور مؤثر انداز میں کیسے انجام دے سکتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کرسٹین ہولگیٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹیم گلوبل ایکسپریس
"چین ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں بھی آگے ہے۔ راستوں کی زیادہ مؤثر منصوبہ بندی اور ٹرک کے پچھلے حصے میں سامان رکھنے کے بہتر طریقے کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں۔”

لاجسٹکس کے شعبے میں طویل تجربہ رکھنے والی ہولگیٹ چین کی جانب سے غربت کے خاتمے اور متوازن علاقائی ترقی کے لیے برقی تجارت کے استعمال سے بھی متاثر ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کرسٹین ہولگیٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹیم گلوبل ایکسپریس
"میرے خیال میں چین کی ترقی سے دنیا کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔ آسٹریلیا میں چین سے آنے والی مصنوعات کی درآمد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرحد پار ای کامرس کے فروغ سے بہت سے آسٹریلوی شہری مختلف مصنوعات کم قیمت پر حاصل کر رہے ہیں۔

مغربی ممالک چین سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں چین آنا چاہیے، آپ لوگوں کی بات سننی چاہیے، مشاہدہ کرنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے۔”

پرتھ، آسٹریلیا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں