ہومپاکستانصدر مملکت نے ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دے...

صدر مملکت نے ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

سندھ اور لاہور ہائیکورٹس کے بعض ایڈیشنل ججز کو مستقل ججز کے طور پر توثیق کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی منظوری بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کیے ہیں۔ ہائیکورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

صدر زرداری نے ہارون اختر کو وزیر اعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر بھی صدر نے دستخط کیے ہیں۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے جولائی کے اجلاسوں میں 19 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی جبکہ 5 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور ایک جج کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سمری پر دستخط نہ ہونے کے خلاف پٹیشن بھی دائر ہوئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں