ہومتازہ ترینشرجیل میمن کا سوشل میڈیا مہم کے خلاف قانونی اقدام

شرجیل میمن کا سوشل میڈیا مہم کے خلاف قانونی اقدام

کراچی (لارڈ میڈیا) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور بیٹے کے خلاف میر رضا قتل کیس کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مبینہ جھوٹے الزامات کی مہم کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کیا ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں نامعلوم افراد کو فریق بنایا گیا ہے جو مختلف سوشل میڈیا پیجز اور گروپس کے ذریعے انہیں اور ان کے بیٹے کو ہراساں کر رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کا تعلق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سے ہو سکتا ہے۔ درخواست کے ساتھ 4 فیس بک اکاؤنٹس اور صفحات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مواد ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پیچھے موجود افراد جعلی شناخت یا پراکسی ہینڈلرز استعمال کر سکتے ہیں۔

درخواست میں این سی سی آئی اے سے معاملے کی فرانزک تحقیقات کرنے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال کرنے والوں کی شناخت کے لیے آئی پی لاگز اور دیگر متعلقہ معلومات کی جانچ کی درخواست کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں