ہومتازہ ترینایران کے خلاف امریکی بحری کارروائی کے دوران 55 جہازوں کا رخ...

ایران کے خلاف امریکی بحری کارروائی کے دوران 55 جہازوں کا رخ تبدیل، سینٹ کام

فلوریڈا (لارڈ میڈیا) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے دوران 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ سینٹ کام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بتائے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں یہ تعداد زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایران کے خلاف سختی سے بحری ناکہ بندی بھی شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں