ہومتازہ ترینروس، یوکرین میں پھر حملے، درجنوں ہلاک و زخمی

روس، یوکرین میں پھر حملے، درجنوں ہلاک و زخمی

ماسکو (لارڈ میڈیا): روس اور یوکرین نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے اوڈیسا کی بندرگاہ کو نشانہ بنا کر عالمی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈالا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں خارکیف کی کثیر المنزلہ عمارت کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔

اوڈیسا میں بھی درجنوں ڈرون اور میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں جن میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے۔ روس نے یوکرین کے 9 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ اوڈیسا کی بندرگاہ یوکرین کی زرعی برآمدات کے لئے انتہائی اہم ہے اور روسی حملوں کا مقصد یوکرین کو بحیرۂ اسود سے کاٹنا ہے۔

دوسری جانب، روس کے علاقے بیلگورود کے حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔

یوکرین نے روس کی جنگی آمدنی کو نقصان پہنچانے کے لئے بحیرہ اسود میں روسی تیل بردار اور دیگر تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں