تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سینئر مشیر محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔
محسن رضائی ماضی میں پاسداران انقلاب کے سربراہ رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے 1981ء سے 1997ء تک قیادت کی۔ محسن رضائی کو ایرانی سکیورٹی امور میں گہرا تجربہ رکھنے والی شخصیت سمجھا جاتا ہے اور وہ سپریم لیڈر کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔


