ہومUncategorizedآبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دبئی (لارڈ میڈیا) آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایشیا میں پیر کی صبح ہونے والی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل ہے اور اس کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال اب بھی غیر واضح ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں کے تعین کے حوالے سے معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔

تاہم امریکہ کو ابھی دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں