ہومتازہ ترینآزاد کشمیر انتخابات تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہوگی

آزاد کشمیر انتخابات تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہوگی

مظفرآباد (لارڈ میڈیا) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں آج پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ نئے شیڈول کے تحت ضلع باغ کے 3 اور حویلی کے ایک حلقے میں ووٹنگ ہوگی جبکہ پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

یہ حلقے مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے باعث توجہ کا مرکز ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار ووٹرز ووٹ ڈالیں گے اور سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے 9 اور پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے 15 اور پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں جیتیں۔ اب تک مسلم لیگ ن 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلز پارٹی 10 نشستوں پر دوسرے نمبر پر ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کا اعلان کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں