ہومتازہ ترینپی پی آزاد کشمیر کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات، عدالت...

پی پی آزاد کشمیر کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات، عدالت سے رجوع کا اعلان

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے کردار پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں مرحلہ وار انتخابات کی مخالفت کرتی رہی، لیکن الیکشن کمیشن نے اپنی مرضی سے انتخابات کروائے۔

چوہدری یاسین نے الزام عائد کیا کہ 2016 کے انتخابات کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے اور مسلم لیگ ن کو زبردستی کامیاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کئی ماہ پہلے ہی ن لیگ کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ 80 فیصد پولنگ والے حلقوں کی تحقیقات پر اتفاق کیا تھا، لیکن ن لیگ بعد میں پیچھے ہٹ گئی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ حلقوں میں شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جا رہا ہے۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عدالتوں پر اعتماد ہے اور انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں