بونیر (لارڈ میڈیا): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہماری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ نماز جنازہ آج بروز ہفتہ شام 4 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔


