اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہتر گورننس، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے یہ بات جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ہارون الرشید نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر اتفاق کرنے اور حل طلب معاملات پر بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے صدر مملکت سے ججوں کی تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کرنے کی درخواست بھی کی۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا جج آتے جاتے رہتے ہیں لیکن انصاف ہمیشہ رہنا چاہیے۔


