ہومتازہ ترینایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز فریم ورک پر اتفاق

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز فریم ورک پر اتفاق

تہران (لارڈ میڈیا): ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے عمومی خدوخال طے پا گئے ہیں اور حتمی منظوری اعلیٰ قیادت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات جلد باضابطہ طور پر جاری کی جائیں گی۔

حسن قشقاوی نے بتایا کہ امریکہ کو پہلے اسلام آباد معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی، جن میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، دشمن بحری جہازوں کی آمد روکنا اور لبنان سے متعلق وعدوں پر عمل شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں