ہومتازہ ترینراج پال یادو کا 16.61 کروڑ قرض پر جائیداد نیلامی کا اعلان

راج پال یادو کا 16.61 کروڑ قرض پر جائیداد نیلامی کا اعلان

شاہجہاں پور (لارڈ میڈیا) بالی ووڈ اداکار راج پال یادو ایک بار پھر قانونی اور مالی مشکلات میں گھر گئے ہیں۔ سینٹرل بینک آف انڈیا نے 16.61 کروڑ روپے کے قرض کی عدم ادائیگی پر اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ان کی آبائی جائیداد کے خلاف ریکوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں جائیداد کی نیلامی 9 ستمبر کو کی جائے گی۔

بینک حکام کے مطابق یہ قرض ممبئی برانچ سے راج پال یادو کی اہلیہ رادھا یادو اور والدہ گوداوری کے نام پر لیا گیا تھا۔ دو سال قبل بھی اسی جائیداد پر نوٹس جاری ہوا تھا، جس کے بعد قرض کی ادائیگی سے متعلق معاہدہ ہوا، مگر واجبات مکمل نہ ہونے پر کارروائی دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

راج پال یادو کے بڑے بھائی شری پال یادو نے کہا ہے کہ یہ پرانا معاملہ ہے اور بینک کے ساتھ قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا اور جائیداد کی نیلامی کی نوبت نہیں آئے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں راج پال یادو کو تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مقدمات ان کی 2010 کی فلم ‘اتا پتا لاپتا’ کی پروڈکشن کے لیے لیے گئے قرض سے متعلق ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں